پٹنہ، 11جنوری (آئی این ایس انڈیا) پٹنہ کے ہوائی اڈے اسٹیشن ایریا کے راجہ بازار میں گیٹ ویل ہسپتال میں کھڑی ڈاکٹر کی کار سے پیتھالوجی آپریٹر کے لاش سے ہلچل مچ گئی۔
غور طلب ہے کہ متوفی کی شناخت راکیش کمار عرف ٹُن ٹُن کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ ہفتے کے روز سے لاپتہ تھا۔
اطلاع کے مطابق فتوحہ اسٹیشن روڈ میں رہنے والا ایک پیتھالوجی آپریٹر راکیش بین ذات کے شادی کے بعد برسوں راجہ بازار میں رہتا تھا، اور مچھلی گلی کے گیٹ ویل ہسپتال کے قریب اپنا پیتھالوجی چلا رہا تھا۔ لاش ملنے کے بعد پیتھالوجی آپریٹر کے لواحقین نے اسے زہر کھلا کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے، پولیس نے معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔